’سال ضائع ہوجائے گا‘ پی ایم اے کی عمران خان سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی اپیل

پنجاب میں احتجاج کے باعث امتحانی سنٹرز پر پہنچنے کے حوالے سے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین پریشان ہیں، کرنل (ر) غلام شبیر


ویب ڈیسک November 09, 2022
فوٹو فائل

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عمران خان سے حقیقی آزادی لانگ مارچ 13 نومبر تک مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کر حقیقی آزادی لانگ مارچ 13 نومبر شام 4 بجے تک مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات پہلے ہی دو ماہ تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اب امتحانات مزید تاخیر سے بچوں کے تعلیمی سال کا ضیاع ہو گا۔

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ غلام شبیر نے خط میں عمران خان سے درخواست کی کہ لانگ مارچ 13 نومبر تک مؤخر کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں احتجاج کے باعث امتحانی سنٹرز پر پہنچنے کے حوالے سے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں