حصص مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر خریداری 343 پوائنٹس کا اضافہ

سرمایہ کاروں کی آئل اینڈ گیس، بینکنگ ودیگر مخصوص شعبوں میں خریداری، انڈیکس 27 ہزار 165 پوائنٹس پر پہنچ گیا


Business Reporter March 28, 2014
سرمایہ کاروں کی آئل اینڈ گیس، بینکنگ ودیگر مخصوص شعبوں میں خریداری، انڈیکس 27 ہزار 165 پوائنٹس پر پہنچ گیا فوٹو: آن لائن / فائل

ISLAMABAD: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، بینکنگ اور دیگر مخصوص سیکٹرز میں حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 343.57 پوائنٹس کی زبردست ریکوری دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 27000 پوائنٹس کی حد بحال کرتے ہوئے 27165.49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 271.18 پوائنٹس کے اضافے سے19290اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس201پوائنٹس اضافے سے20361پوائنٹس پر بند ہوئے،مارکیٹ سرمائے کا حجم63ارب 55کروڑ 35لاکھ 23 ہزار 162 روپے کے اضافے سے 65 کھرب 67 ارب 29 کروڑروپے تک پہنچ گیا، کاروباری حجم میں106.57فیصدکا اضافہ ہوااوریہ 25 کروڑ 49 لاکھ 91 ہزار 340 حصص تک پہنچ گیا، 379کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں