زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 50 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 64کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 9 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے


Business Reporter March 28, 2014
کمرشل بینکوں کے ذخائر 12.3 کروڑ نیچے، 24.8 کروڑ ڈالر کا قرض اداکیا گیا، ایس بی پی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 50 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 64کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 9 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 38کروڑ 21 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 42 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 4ارب 71کروڑ 74لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر سے 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرض ادا کیے گئے جن میں آئی ایم ایف کو 5کروڑ 70لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔