میگاپراجیکٹس کی تعمیر پی سی اے اے اورنیسپاک میں کنسلٹنسی کنٹریکٹ

سکھر ہوائی اڈا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاورشامل

سکھر ہوائی اڈا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاورشامل۔ فوٹو: نیسپاک

میگاپراجیکٹس کی تعمیر کیلیے پی سی اے اے اورنیسپاک میں کنسلٹنسی کنٹریکٹ ہو گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے نیسپاک کو میگا ڈیولپمنٹ ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کر دیے جن میں بیگم نصرت بھٹو (BNB) سکھر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دینے کا منصوبہ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور متعلقہ انفرا اسٹرکچر سہولیات کی توسیع، تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن اور تعمیرات کا منصوبہ، اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں۔

کنسلٹنسی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، ڈی جی پی سی اے اے خاقان مرتضی اور ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے شرکت کی۔


معاہدوں پر پی سی اے اے کی جانب سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی وی ایس سوڈھا اور نیسپاک کی جانب سے جی ایم اور سربراہ نیسپاک کراچی ڈویژن محمد فاروق اور جی ایم نیسپاک اسلام آباد ڈویژن دانش رضا نے دستخط کیے۔

ایم ڈی نیسپاک نے وزیر ہوا بازی کو بی این بی سکھر ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ میں بتایا کہ نئی ٹرمینل بلڈنگ اور ایئر سائیڈ سہولیات اگلے 20 سالوں کیلئے کوڈ (ای) ایئر کرافٹ بوئنگ 777) )کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ اسلام آباد میں ایویشن ٹاور38 منزلہ ٹاور ہوگا، ٹاور میں ایوی ایشن اور ایئرلاینز دفاتر سے لے کر بے بی ڈے کیئر اور ایوی ایشن میوزیم ہوگا، ٹاور تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر ہوگا، متوقع پروجیکٹ لاگت تقریباً 14ارب روپے ہے۔
Load Next Story