اواتار 2 دی وے آف واٹرسنیما گھروں کی زینت بننے کو تیار
فلم کے ٹریلر کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیمز کیمرون ایک مرتبہ پھر لوگوں کو دنگ کر دینے والے ہیں
سال 2009 کی مشہور ہالی ووڈ فلم اوتار کے سیکوئل 'اواتار دی وے آف واٹر' کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔
شائقینِ فلم کا انتظار ختم ہالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار جیمز کیمرون کی بڑے بجٹ کی فلم 'اواتار: دی وے آف واٹر' کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اس فلم کے سیکوئل کو 16 دسمبر کو دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے ٹریلر کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیمز کیمرون ایک مرتبہ پھر لوگوں کو دنگ کر دینے والے ہیں اس فلم کی زیادہ تر عکسبندی زیرِآب ہوئی ہے۔
فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے جبکہ کیٹ ونسلیٹ سمیت کئی نئے اداکاروں کی آمد بھی ہوگی۔
یاد رہے کہ 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بننے والی اس فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فلم کا سیکوئل کامیاب نہ ہوا تو وہ اس سیریز کی3 سے زیادہ مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔
جیمز کیمرون نے کہا کہ اواتار سیریز کی فلموں پر بہت زیادہ خرچہ ہوا ہے اور اگر دوسرے حصے سے منافع نہیں ہوا تو وہ اس سیریز کو اواتار 3 پر ختم کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ 10 سال تک سب سے زیادہ بزنس کرنے کا اعزاز رکھنے والی فلم اواتار کا یہ ریکارڈ 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا تھا۔