ٹی20 ورلڈکپ فائنل قومی ٹیم نے میلبرن میں ڈیرے ڈال لیے

ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 13 نومبر کو شیڈول ہے

ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 13 نومبر کو شیڈول ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم نے میلبرن پہنچ گئی۔

ٹیم ترجمان کے مطابق قومی ٹیم جمعہ کی صبح اپنی ٹریننگ کا اغاز کرے گی، ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 13 نومبر کو شیڈول ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم پاکستانی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلے گی، دونوں ٹیمیں آج ایڈیلیڈ میں مدمقابل آئیں گی۔


دوسری جانب جمعرات کی صبح پاکستانی ٹیم جب میلبرن روانگی کے لیے سڈنی کے ہوٹل سے نکلی تو وہاں فینز بھی بڑی تعداد میں پہنچے گئے، جنہوں نے کرکٹرز کو پھول پیش کیے، تصاویر اور سلیفیاں بنوائیں جبکہ فائنل تک رسائی کے جشن کا کیک بھی کاٹا۔

 

Load Next Story