روس کا اپنے فوجیوں کو یوکرین کے شہرخرسون سے انخلا کا حکم

صدر ولادی میر پیوٹن نے ستمبر میں خرسون کا روس سے الحاق کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک November 10, 2022
رو س نے یوکرین کے خلاف جنگ میں خرسون پر قبضہ کیا تھا:فوٹو:فائل

روس نے اپنے فوجیوں کو یوکرین کے شہر خرسون سے انخلا کا حکم دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کا یوکرین کے شہرخرسون سے انخلا اہم پیش رفت ہے۔ روسی جنرل کا کہنا ہے کہ خرسون شہر میں موجود روسی فوجیوں کو سپلائی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔ خرسون سے انخلا کا فیصلہ مشکل ہے تاہم اپنے فوجیوں کی جان بچانے کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

خرسون یوکرین کے ان چار علاقوں میں سے ایک ہے جن کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ستمبر میں روس سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔ روس نے مارچ میں یوکرین پر حملے کے دوران خرسون پر قبضہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں