ہانگ کانگ کا پاکستانی شہری کے لیے اعلی سول ایوارڈ

راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنردیا گیا

راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنردیا گیا

ہانگ کانگ میں رہنے والے پاکستانی شہری نے اعزاز حاصل کرلیا۔

ہانگ کانگ حکومت نے سماجی خدمات کے اعتراف میں قمرالزماں منہاس کو اعلی سول ایوارڈ سے نوازا۔

راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنردیا گیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے چین کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ اعزازات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کوایوارڈ دیا۔


قمرالزماں منہاس کو گزشتہ تیس سالوں سے ہانگ کانگ پاکستانی کمیونٹی کیلئےسماجی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

وہ پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے چارمرتبہ صدر اوراسلامک ٹرسٹیز آف ہانگ کانگ کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں اقلیتوں کےلئے قائم حکومتی مساواتی کمیشن کے رکن رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

وہ دوسرے پاکستانی ہیں جن کو ہانگ کانگ الیکشن کمیشن کے رکن رہنے کا بھی اعزاز ہے۔
Load Next Story