ترقیاتی منصوبے ترجیحی کمیٹی کا اجلاس 2 تا 12 اپریل کو ہوگا

وفاقی وصوبائی منصوبے تیار کیے جائینگے، منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی اجلاس اپریل کے آخرمیں ہوگا


Irshad Ansari March 28, 2014
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کوقومی اقتصادی کونسل مئی کے آخری ہفتے میں حتمی شکل دے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ترجیحات کے تعین اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فنڈز مختص کرنے کے لیے ترجیحی کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا۔

یہ اجلاس 12اپریل تک جاری رہے گا جس میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ترجیحات کا تعین کرکے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی منصوبے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ کے آخری ہفتے منعقد ہوگا جبکہ سالانہ منصوبے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی حتمی منظوری دینے کیلیے قومی اقتصادی کونسل(این ای سی)کا اجلاس مئی کے آخری ہفتے میں ہوگا جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویزات،گرین بک اور سمریاں 20 مئی کو کابینہ کے اجلاس کے لیے تیار کی جائیں گی اور یہ سمریاں بجٹ والے دن صبح منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گی جہاں سے منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں