ٹیم چاہتی ہے بھارت کیساتھ فائنل کھیلیں محمد رضوان
پاک بھارت میچ ایشیز سے زیادہ دیکھا جاتا ہے پوری دنیا ایسا فائنل دیکھنا چاہتی ہے، وکٹ کیپر
ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم چاہتی ہے کہ بھارت کے ساتھ فائنل کھیلیں۔
کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ ایشیز سے زیادہ دیکھا جاتا ہے پوری دنیا ایسا فائنل دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کپتان بابراعظم کے ہمراہ مشورہ کیا تھا کہ پاور پلے میں کھل کر کھیلنے کی کوشش کریں گے کیونکہ پچ میں بال نیچے رہ رہا تھا، ارادہ کرکے آئے تھے کہ سامنے کی طرف شارٹس ماریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر رضوان نے کہا کہ انجری سے واپس آکر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کروانا کسی بالر کیلئے آسان نہیں ہوتا، وہ ردھم میں آنے کی کوشش کررہا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بال زیادہ سوئنگ ہورہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کھیلنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں، ہمارا آغاز برا نہیں تھا لیکن کوہلی نے میچ کو بہت اچھا فنش کیا وہ ہمارا جیتا ہوا میچ تھا۔