25 مئی لانگ مارچ کانسٹیبل قتل کیس میں دونوں ملزمان بری
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا
25 مئی کو لانگ سے پہلے سرچ آپریشن میں کانسٹیبل کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عکرمہ بخاری اور ساجد بخاری کو مقدمہ سے بھی بری کر دیا۔
ملزم کے وکیل فرہاد علی شاہ نے پہلے ہی دلائل دیے تھے، پراسکیوشن کی جانب سے 15 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
واضح رہے کہ ملزم عکرمہ بخاری اور ساجد بخاری پر گولی چلا کر کانسٹیبل کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔