کراچی میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا

مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی جس سے 3 بیٹے اور 2 بیٹاں ہیں جبکہ مقتول ملزم کے ماموں کا بیٹا تھا

(فوٹو : فائل)

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او موچکو چوہدری شاہد کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ غیرت کے نام پر بلدیہ رئیس گوٹھ میں پیش آیا جس میں ملزم علی خان نے اپنی بیوی 32 سالہ مومل اور اس کے آشنا 28 سالہ رستم کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔


انہوں ںے بتایا کہ مقتول رستم ملزم کے ماموں کا بیٹا ہے جو کہ حب چوکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی جس میں 3 بیٹے اور 2 بیٹاں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اسے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 5 خول ملے ہیں، ملزم سبزی فروش ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story