
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اقبال ٹاؤن میں ویل چئیر پر بیٹھی ہوئی خواتین سے سفاک ڈاکو نے واردات کی۔ نوید نامی خاتون اپنی والدہ سیدہ کو ویل چئیر پر لے کر ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ عقب سے آنے والے ڈاکو نے اس کا پرس زبردستی چھین لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرس چھننے کے دوران دونوں ماں بیٹی زمین پر گر گئیں، بیٹی ڈاکو کے پیچھے دوڑی اور وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار کو واردات کے بار ے میں آگاہ کیا لیکن ڈاکو ایک لاکھ نقدی اور ضروری کاغذات لے کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا نوٹس
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔