ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر برقرار

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 98 روپے 5 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 100 روپے 10 پیسے پربرقرار رہی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 98 روپے 5 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 100 روپے 10 پیسے پربرقرار رہی۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام رہا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 98 روپے 5 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 100 روپے 10 پیسے پربرقرار رہی، یورو کی قدر 75 پیسے گھٹ کر138.50، برطانوی پائونڈ کی قدر40 پیسے بڑھ کر 167.30،یو اے ای درہم 5 پیسے کی کمی سے 27.70 اور سعودی ریال10 پیسے گھٹ کر 27 روپے کا ہو گیا۔
Load Next Story