عوام ہمارے ساتھ ہیں انتخابات میں دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی عمران خان

ہماری مقبولیت کے خوف سے یہ لوگ انتخابات نہیں کرارہے، چیئرمین تحریک انصاف

جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی، چیئرمین تحریک انصاف (فوٹو : فائل)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟

لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی اور صحافیوں کو اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟ ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔


یہ بھی پڑھیں : عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے، جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذکرات ہوں گے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی، ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور اسی خوف سے یہ لوگ انتخابات نہیں کرارہے۔
Load Next Story