سانحہ بلدیہ ٹائون متحدہ لیبر ڈویژن کے تحت دعائیہ اجلاس
سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام محنت کشوں کے اہل خانہ کی فوری طور پر مالی امداد کی جائے، ایم کیوایم لیبر ڈویژن
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں بلد یہ ٹائون فیکٹری میں ہولناک سانحے میں مزدورں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیے دعائیہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم علی رضا ، جوائنٹ انچارجز و کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین اور مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں نے شرکت کی، دعائیہ اجتماع سے اظہار خیال کر تے ہوئے کاظم علی رضا نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔
اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام محنت کشوں کے اہل خانہ کی فوری طور پر مالی امداد کی جائے تا کہ ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے نہ ہوں ، فیکٹری میں ایک ہی خارجی راستہ کیوں رکھا گیا جو کہ تعمیراتی اصولوں کیخلاف ہے اور اس نااہلی میں ملوث تمام ذمے داران کو سخت سزادی جائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
انھوںنے سانحہ بلدیہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی۔