محمد آصف نے بطور ہیرو کیرئیر کی پہلی اننگز شروع کردی

اداکاری نیا کام ہے،تھرلرفلم ’’36 آوورز‘‘کے لیے بھرپورمحنت کر رہا ہوں، کرکٹر محمد آصف


Showbiz Reporter March 28, 2014
کرکٹر محمد آصف فلم ’’36 آوورز‘‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستانی فاسٹ بائولرمحمد آصف نے اداکاری کے میدان میں بطور ہیرواپنے کیرئیرکی پہلی اننگزکا آغازکردیا۔

وہ ان دنوں ایکشن ، تھرلرفلم ''36 آوورز'' میں اپنے سین عکسبند کروارہے ہیں۔ ان کے مدمقابل فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل آصفہ مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔فلم کے ہدایتکارفیصل اور پروڈیوسر سہیل چوہدری اورزی ہیں۔ اس موقع پرمحمد آصف نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ میرے لیے نیا کام ہے لیکن اس کومحنت کے ساتھ کرنے کی کوشش کررہاہوں ۔

محمد آصف کا کہنا تھا کرکٹ کے میدان میں بھی واپسی کے لیے کوشاں ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اوراب یہاں بھی کچھ ہٹ کام کریں گے اس لیے مجھے امید ہے کہ لوگوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔