کھیلوں کے میدانوں میں سیاسی جلسوں پر پابندی پر غور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اسپورٹس گراؤنڈز میں ہونے والے سیاسی جلسوں کا نوٹس، صوبوں سے رپورٹ طلب کرلی
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شاہدہ رحمانی نے کھیلوں کے میدانوں میں سیاسی جلسوں پر پابندی کی سفارش کردی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے کھیلوں کے میدانوں میں سیاسی جلسوں کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں شاہدہ رحمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو سیاسی جلسوں کیلیے استعمال کرنے سے گراؤنڈز تباہ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں میں سیاسی جلسوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے کیونکہ گراؤنڈز کا تباہ ہونا قومی نقصان ہے۔
قائمہ کمیٹی نے تمام صوبوں کو اس حوالے سے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی اور طے کیا کہ شاہدہ رحمانی کی کنونیئر شپ میں کمیٹی مستقبل کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی تاکہ کھیلوں کے میدانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔