شرلین چوپڑا کی شکایت پر راکھی ساونت کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج
راکھی ساونت نے بھی شرلین چوپڑا کے خلاف ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شرلین چوپڑا نے29 اکتوبر کو ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا پر سخت تنقید کی تھی۔
شرلین چوپڑا نے اب راکھی ساونت کے خلاف مبینہ ہتک عزت کی شکایت درج کروائی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راکھی ساونت اور ان کے وکیل کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں جنسی ہراسانی اور ہتک عزت کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی راکھی ساونت کو تحقیقات کے لیے طلب نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب راکھی ساونت نے بھی شرلین چوپڑا کے خلاف ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
اُنہوں نے پولیس کو بتایا کہ شرلین چوپڑا نے 6 نومبر 2022ء کو یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے میرے خلاف قابل اعتراض تبصرے کیے اور نازیبا زبان استعمال کی۔
راکھی ساونت کی شکایت پر اوشیوارہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 500، 504، 506 اور 509 کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔