پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں اختلافات
منحرف اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو اپنا لیڈر منتخب کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کرکے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔