کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران تیز دھوپ اور سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان

آئندہ چند روز تک شہر کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 10, 2022
فوٹو: فائل

شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران تیز دھوپ رہنے اور سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اتوار تک شہر میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری جبکہ کم سے کم پارہ 18 سے20 ڈگری رہنے کی توقع ہے،دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، شام کے وقت بند سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے، صوبے بھر میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دھند چھاسکتی ہے۔

جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،شہر میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے اثرات کے سبب پیدا ہونے والی خنکی میں بتدریج کمی ہورہی ہے،شہر میں بیشتر وقت مطلع صاف رہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں دو ڈگری اضافے سے 33.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں