شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی سے باڈی پارٹس کی 70 کے قریب دکانیں اور اس میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،صدر کباڑ مارکیٹ


ویب ڈیسک November 10, 2022
فوٹو: ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں قائم کباڑ بازار میں آتشزدگی سے باڈی پارٹس کی 70 کے قریب دکانیں اور اس میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

صدر شیر شاہ کباڑ مارکیٹ زاہد ملک کے مطابق دکانداروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان ، دکانیں اور گودام جل کر خاکستر ہوگئے، انھوں نے دکانداروں کا مالی نقصان پورا کرنے میں حکومت سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، فائر ٹینڈرز اور کولنگ کے عمل میں مصروف عملہ بھی واپس آگیا ہے تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں