عمران خان کی کارکنان کو فوری طور پر تمام سڑکیں کھولنے کی ہدایت

ہمارا لانگ مارچ شروع ہوچکا ہے، کارکنان دھرنے فوری طور پر سڑکیں کھول دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت


ویب ڈیسک November 11, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو دھرنے ختم کرنے اور فوری طور پر سڑکیں کھولنے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے کارکنان کے نام جاری پیغام میں کہا کہ 'ہمارا حقیقی آزادی مارچ کا ایک بار پھر آغاز ہوچکا ہے'۔ 'میں تمام کارکنان کو کہتا ہوں کہ وہ بند سڑکوں کو فوری طور پر کھول دیں'۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیرآباد سے راولپنڈی کے لیے گزشتہ روز روانہ ہوا، جس کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ مرکزی کنٹینر پر جنرل سیکریٹری اسد عمر، پنجاب کے پارٹی رہنما و اراکین اسمبلی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز، عمران خان کا خطاب

علاوہ ازیں کنٹرینر پر وزیرآباد حملے میں زخمی ہونے والے سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود ہیں۔ پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام ہمارے ساتھ ہیں، انتخابات میں دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی، عمران خان

دوسری جانب مانسہرہ سے پرویز خٹک کی قیادت میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے کپتان کی قیادت میں نہ رکیں گے نہ جھکیں گے، ہم اس دھرتی کا قرض اتارنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے آخری سانس تک کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن وقت میں جھکنے سے برملا انکار کرتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز اسی مقام سے ہوا ہے جہاں عمران خان پر حملہ کرکہ ہمارے حوصلے پست کرنے کی مذموم کوشش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں