بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس یوراج بولنگ پرزیادہ توجہ دیتے رہے
ابتدائی میچز میں یوراج سنگھ کی کارکردگی قابل اطمینان نہیں رہی جس پر وہ کافی دباؤ میں ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے2دن آرام کے بعد جمعرات کو بھرپور پریکٹس کی، یوراج سنگھ اپنی بیٹنگ کے بجائے بولنگ پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے دکھائی دیے۔
ابتدائی میچز میں ان کی کارکردگی قابل اطمینان نہیں رہی جس پر وہ کافی دباؤ میں ہیں، انھیں فی الحال کپتان دھونی کی حمایت حاصل ہے، گذشتہ روز انھوں نے تینوں نیٹس میں مجموعی طور پر صرف 6 منٹ ہی گزارے اور چند بالز کا سامنا کیا، اس کے بعد خود بولنگ کرنے لگے، ایک سائیڈ پر راہنے آرام کرتے ہوئے دکھائی دیے جو فیلڈ میں ساتھی پلیئرز کو پانی پلاتے ہوئے تھک چکے ہیں، آخر میں انھیں پیڈ باندھنے اور یوراج کی بولنگ کا سامنا کرنے کو کہا گیا، جمعے کو بنگلہ دیش سے میچ میں راہنے کو کھلانے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔