عالمی اسنوکر چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی کی سیمی فائنل تک رسائی

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئین محمد احسن رمضان اور سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد کا ایونٹ میں سفر ختم ہو چکا ہے


Sports Reporter November 11, 2022
فوٹو فائل

پاکستان کے بابر مسیح عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے مایہ اسنوکر کھلاڑی بابر مسیح عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بابر مسیح نے بھارت کے برجیش دمانی کو ایک آسان مقابلے میں 1-4 سے شکست دی۔

فائنل میں رسائی کے لیے پاکستانی کیوئسٹ کا مقابلہ ملائیشیا کے کم کوک لیونگ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئین محمد احسن رمضان اور سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد کا ایونٹ میں سفر ختم ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں