ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹربن گئے

ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں زیادہ ففٹیز کاکرس گیل سے ریکارڈ بھی چھین لیا


Sports Desk November 11, 2022
ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں زیادہ ففٹیز کاکرس گیل سے ریکارڈ بھی چھین لیا (فوٹو: کرک انفو)

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے 4 ہزار ٹی20 انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

انگلینڈ سے ورلڈکپ سیمی فائنل میں 50 رنز کی اننگز کے دوران وہ اس سنگ میل پر پہنچے، انھوں نے 115 میچز کی 107 اننگز میں 4008 رنز بنالیے ہیں۔

اس دوران ایوریج 52.74 اور اسٹرائیک ریٹ 137.97 رہا، کوہلی نے اب تک اس فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک سنچری اور 37 ففٹیز بنائی ہیں، وہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر ہیں، دوسرے نمبر پر روہت شرما 3853 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

مارٹن گپٹل (3531) تیسرے اور بابراعظم (3323) چوتھے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں سب سے زیادہ ففٹیز کا کرس گیل سے ریکارڈ بھی چھین لیا، انگلینڈ سے میچ کی صورت میں انھوں نے اپنی تیسری سیمی فائنل ففٹی بنائی، گیل کو فائنل 4 میں 2 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |