ٹی20 ورلڈکپ فائنل قومی ٹیم کی میلبرن میں پریکٹس

آپشنل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان نے حصہ نہیں لیا


ویب ڈیسک November 11, 2022
آپشنل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان نے حصہ نہیں لیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم لیگ اسپنر شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔

نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ قومی ٹیم نے میلبرن میں ڈیرے ڈال لیے

دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کے ساتھ ہی بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے، میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار فائنل میں ٹکرائیں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل بارش سے 95 فیصد متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں