مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

قابض فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کیا

قابض فوج کی کارروائی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے (فوٹو فائل)

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
Load Next Story