اسلام آباد میں 2 گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب
آئی جی اسلام آباد دو میں سے کوئی ایک گھر رکھیں، سیکشن افسر کو نئے گھر کا قبضہ دینے کا حکم
ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دو دو گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارالحکومت میں سول سرونٹس کو گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں دو دو گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم، آئی جی یا جج ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالت نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کا گھر، دونوں میں سے کوئی ایک رکھیں۔عدالت نے کہا کہ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں، سیکرٹری ہاؤسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں۔ اس کے علاوہ صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں، اس کی بھی رپورٹ دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ آفس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دیا جائے۔ عدالت نے سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔