اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف سینیٹرز کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ

سینیٹر شہزاد وسیم کا پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا اعلان


ویب ڈیسک November 11, 2022
مارچ کے شرکا نے انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے کے نعرے لگائے (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارچ کرنے والے سینیٹرز نے اعظم سواتی کو انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق نعرے لگائے۔ پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے اعظم سواتی اور ارشد شریف کیسز کا نوٹس لے لیا

سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ ریاست تین ستونوں پر قائم ہے۔ ریاست کام کرتی ہے ایک ضابطے کے تحت، جسے آئین پاکستان کہا جاتا ہے۔ اگر آئین پاکستان کے تحت اداے نہ چلیں تو وہ ریاست نہیں چل سکتی۔ آج اس ریاست کا چہرہ شفیق ماں کا چہرہ نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اس پارلیمان کے سینئر رکن ہیں، ان کے گھر میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، ان کو کسٹوڈین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر اپنا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں، امید ہے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا۔ سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان معاملے پر بھی امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔ مصطفی نواز کھو کھر نے ایک مثال قائم کی، باقی ارکان سے بھی کہتا ہوں اپنا کردار نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم رہے گی۔ کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ جو بند کمروں میں بات کرتے ہیں، وہ اپنا خون سڑک پر نہیں دیتے۔ یہ بھونڈا مذاق قانون کے ساتھ کرنے جا رہےہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں