1992 کا فائنل جیتنے کے بعد میلبرن نہیں گیا 30 سال بعد آج جاؤنگا رمیز راجہ
نیدر لینڈز کا بھی شکریہ ادا کرنا پڑے گا جنہوں نے ہمارا کام آسان کیا،چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ 1992 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد کبھی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو دوبارہ نہیں دیکھا۔
میلبرن میں جاری نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔
چیئرمین پی سی بی نے بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اپنی فارم پر محنت کررہے ہیں، یہ نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے، کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے اور نیدر لینڈز کا بھی شکریہ ادا کرنا پڑے گا، جنہوں نے ہمارا کام آسان کیا، انگلینڈ کے خلاف فائنل ہے ابھی کچھ عرصے قبل ہی انگلش ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کھیلی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ قومی ٹیم کی میلبرن میں پریکٹس جاری
سابق کرکٹر نے کہا کہ 1992 کا فائنل جیتنے کے بعد گراؤنڈ نہیں گیا، 30 سال بعد آج گراؤنڈ دیکھوں گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹی وی شو دیکھتا نہیں ہوں لیکن علم ہوجاتا ہے، تنقید کو مثبت لیتا ہوں، اس ٹیم کو فینز اپنا سمجھتے ہیں جو بڑی بات ہے اور اسی لیے تنقید بھی کرتے ہیں۔