مجھ پر حملہ ہواتوپنجاب حکومت ذمے دارہوگیبلاول بھٹو

لشکرجھنگوی کی دھمکی ملی،مارشل لا کی حمایت چھوڑے بغیرمتحدہ کے ساتھ چلناناممکن ہے


Monitoring Desk March 28, 2014
لشکرجھنگوی کی دھمکی ملی،مارشل لا کی حمایت چھوڑے بغیرمتحدہ کے ساتھ چلناناممکن ہے. فوٹو:فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کالعدم لشکرجھنگوی کا دھمکی آمیزخط ملاہے۔

مجھ پر حملہ ہواتوپنجاب حکومت کوذمے دارسمجھوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق انھوں نے الزام لگایا کہ شریف برادران لشکرجھنگوی کوتحفظ فراہم کررہے ہیں اوراس کیخلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوئٹرپراپنے پیغام میں بلاول نے کہامتحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم)سندھ حکومت میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتی ہے،اگروہ مارشل لا کی حمایت اورسندھ توڑنے کے حوالے سے موقف سے دستبردارنہ ہوئی توہماراایک ساتھ کام کرناتقریباًناممکن ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کالعدم تنظیم کے قحط سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔