نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت ترسیل 13.3888 ڈالر اورسوئی سدرن پر 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر


ویب ڈیسک November 11, 2022
سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت ترسیل 13.3888 ڈالر اور سوئی سدرن پر 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر (فوٹو : فائل)

اوگرا نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نومبر میں سوئی ناردرن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت ترسیل میں 31925 0.ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت ترسیل میں0.32974 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت ترسیل 13.3888 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی جب کہ قیمت تقسیم 14.4387 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ قیمت تقسیم 14.8105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت ترسیل 13.7080 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی اور قیمت تقسیم 14.7850 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوتھی اور قیمت تقسیم 15.1865 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں