انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت کو ’’چوکرز‘‘ کا خطاب کیوں ملا

بھارتی ٹیم کی 10 سالہ کارکردگی کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

بھارتی ٹیم کی 10 سالہ کارکردگی کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور ٹیم انڈیا ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو 'چوکرز' کا خطاب ملا، لفظ چوکرز کرکٹ کی اصطلاح میں ان ٹیموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو آئی سی سی ایونٹس میں ناک آؤٹ مرحلوں سے باہر ہوجاتی ہیں۔

ویسے کرکٹ کی تاریخ میں لفظ چوکرز جنوبی افریقی ٹیم کیلئے استعمال ہوتا ہے تاہم بھارت بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا ہے، اگر بھارتی ٹیم کی 10 سالہ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اعداد و شمار کچھ یوں نشاندہی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 1992 اور 2022 کے ورلڈکپ میں پاکستان کیلیے کیا مشترک ہے؟ دلچسپ حقائق

سال 2013 میں بھارت نے آخری بار چیمپئن ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوا تھا، جس کے بعد سے آئی سی سی کے بینر تلے ٹیم انڈیا فیورٹ ہونے کے باوجود کوئی ایونٹ نہیں جیت سکی ہے۔


  • سال 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست

  • سال 2015 ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

  • سال 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

  • سال 2017 کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے شکست

  • سال 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

  • سال 2021 آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

  • سال 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان سے 10 وکٹوں کی ہار جبکہ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہی شکست

  • سال 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی سیمی فائنل تک رسائی کے بعد 10 وکٹوں سے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست


قبل ازیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جبکہ انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔

Load Next Story