10 سالہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا (فوٹو فائل)

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 10 سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی میں 10 سالہ یاسین کو مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول ایک روز پہلے سے لاپتہ تھا۔


بدفعلی کرنے والے ملزم یاسر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر مقتول بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔
Load Next Story