بھارت کے مشہور اداکار سدھانت ویر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سدھانت ویر کا انتقال جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوا


ویب ڈیسک November 11, 2022
(فائل فوٹو)

مشہور بھارتی ٹی وی ڈر امہ کسوٹی زندگی سے مشہور ہونے والے اداکار سدھانت ویر سوریاونشی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

46 سالہ بھارتی سدھانت ویر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے 'کسم' اور 'کسوٹی زندگی کی' سے کیا جس میں اپنے کرداروں کے لیے وہ بےحد مشہور تھے۔


رپورٹس کے مطابق سدھانت سوریاونشی کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ وہیں گِر کر دم توڑ گئے۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)



یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا، مشہور گلوکار کے کے اور کامیڈین راجو شری واستو بھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں