کراچی ٹینکر کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ٹرک نذر آتش کرنے پر متوفی کا کزن گرفتار
واقعے کے بعد ڈرائیور بھاگ گیا جبکہ پولیس نے متوفی کے ساتھ سوار اُس کے کزن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
شہر قائد میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، پولیس نے متوفی کے رشتے دار کو ٹینکر نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کردی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح شہید ملت روڈ پر جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر موجود افراد مشتعل ہوئے اور انھوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ٹینکر کا اگلا حصہ خاکستر ہوگیا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ٹینکر کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا، جو متوفی کا کزن ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت منان لودھی کے نام سے ہوئی، جس کی عمر تقریباً 17 برس تھی۔ متوفی مارٹن کوارٹرز کا رہائشی تھا ، واقعے کے وقت اس کے ہمراہ اس کا کزن 15 سالہ جلیل بھی موجود تھا جوکہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں جلیل کو حراست میں لے لیا تاہم شام کو جنازے میں شرکت کی غرض سے اسے رہا کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے دو مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔