درجنوں سرکاری گاڑیاں محکمہ بلدیات سندھ کے سابق افسران کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

محکمہ بلدیات نے مذکورہ افسران کو گاڑیوں کی واپسی کیلیے حتمی نوٹس جاری کردیا، قانونی کارروائی کا بھی عندیہ

فوٹو فائل

محکمہ بلدیات سندھ کی زیرملکیت سرکاری گاڑیاں تاحال سابق افسران کے استعمال میں ہیں، اس بات کا انکشاف محمکے کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹس میں سامنے آیا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کے ڈائریکٹر نے سرکاری گاڑیاں واپس کرنے والے افسران کے نام بمعہ عہدے درج کر کے نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں 32 افسران کو آخری وارننگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ گاڑیاں واپس نہ دینے کی صورت میں محکمے کی جانب سے اب مقدمات درج کروائے جائیں گے۔


لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سرکاری گاڑیاںوں کی واپسی کے لئے افسران کوحتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سابقا چیف میونسپل آفیسرز،اسسٹنٹ انجنیئرز ، ٹاؤن آفیسرز تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے متعدد بار مطالبے کے باوجود یہ گاڑیاں واپس نہیں کیں۔

لوکل گورنمنٹ سندھ کے ذرائع کے مطابق درجنوں سرکاری گاڑیاں غیر قانونی طور رکھنے والےافسران کے خلاف اب مقدمات درج کئے جائیں گے اور اُن سے گاڑیاں واپس برآمد کی جائیں گی۔
Load Next Story