عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو مختلف ہائی کورٹس میں چیلنج کیا تھا
چیف جسٹس نے عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی ہائی کورٹس میں زیر التواء کیسز کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو الیکشن کمیشن کی ہائی کورٹس میں زیر التواء درخواست پر سماعت کرے گا۔
تین رکنی بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو مختلف ہائی کورٹس میں چیلنج کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس میں زیر التواء کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں ٹرانسفنر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔