چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.24فیصد تک پہنچ گئی، رپورٹ


Irshad Ansari November 11, 2022
(فوٹو فائل)

وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، حالیہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ چار ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.24فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں چکن کی قیمتوں میں1.98فیصد، آلو کی قیمتوں میں5.31 فیصد، پیازکی قیمتوں میں 27.16 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں4.62 فیصد،چینی کی قیمتوں میں3.60 فیصد،انڈے کی قیمتوں میں2.13 فیصد اورآگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.72 فیصداضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ لہسن کی قیمتوں میں15.97 فیصد، ٹماٹر ، گڑ کی قیمتوں میں2.58فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.75فیصد ،دال مسور کی قیمتوں میں2.25فیصد،دال چنے کی قیمتوں میں 1.08فیصد،دال مسورکی قیمتوں میں0.16فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.09 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں0.07فیصد اور کمی ہوئی ہے۔

تنخواہ کے اعتبار سے مہنگائی کی شرح

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.17 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.44فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں29.25فیصد تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں30.26 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح30.14 فیصدرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں