فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہورکے ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا

غلام محمد ڈوگرکو وفاقی حکومت کی طرف سے عہدہ سے برطرف کردیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 11, 2022
فوٹو: فائل

فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی اور ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا ہے۔

ٹریبونل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،فیڈرل سروس ٹریبیونل کے ممبران عاصم اکرم اور مشتاق جدون نے سی سی پی او کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ٹربیونل نے غلام محمود ڈوگر کے معطلی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے صوبے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔

فیصلے میں ٹریبیونل نے ہدایت کی ہے کہ سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست کا فیصلہ کریں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی پی او کی ٹریبونل کے سامنے درخواست قبل از وقت ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پہلے سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرے پھر درخواست گزار اپیل کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں