دفاعی نمائش ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان
نمائش 15سے 18 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائیگی
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کارساز، ڈرگ روڈ شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ اور ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کیا جائے۔
اسی طرح ایئرپورٹ سے آنے والی گاڑیاں بھی ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ ، ملینئم اور نیپا کا راستہ اختیار کریں ، ملینیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا، عسکری فور ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
پی پی چورنگی سے نیپا تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، شارع قائدین سے مزار قائد یا خداداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے صدر اور اسی طرح گرومندر چورنگی ، پی پی چورنگی سے صدر یا عائشہ عزیز چورنگی سے شارع قائدین کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر کہیں اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو پی پی چورنگی سے شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا، سرشاہ سلیمان روڈ پر لیاقت آباد دس نمبر سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لیاقت آباد دس نمبر سے کریم آباد یا ڈاکخانہ تین ہٹی کی جانب جاسکتے ہیں، یونیورسٹی روڈ کی دونوں اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی ، لیاقت آباد ، غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شارع فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے یونیورسٹی روڈ بیت المکرم سے یوٹرن اور جعفری آپٹک سے الراع ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینیم جاسکتے ہیں۔
نیپا اور راشد منہاس روڈ جانے والے بھی یہ راستہ اختیار کرسکتے ہیں ، نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک مکمل طور پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ صرف اسٹیکر (اجازت نامہ) کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے سرشاہ سلیمان روڈ ایکسپو سینٹر کی جانب صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی ، کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم فلائی اوور سے ایکسپو سینٹر تک جاسکیں گی۔
کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ بغیر اسٹیکر کی گاڑیاں اسٹیڈیم سے ڈالمیا اور نیو ٹاؤن جاسکیں گی، کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر کسی بھی قسم کی ہیوی کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، ایکسپو سینٹر ، نیشنل کوچنگ سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم میں صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو پارکنگ کی اجازت ہوگی۔
سرشاہ سلیمان روڈ ، اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر ، یونیورسٹی روڈ ، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر مقامات پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حسن اسکوائر کے آس پاس کے رہائشی افراد صہبا اختر روڈ ، مچھلی کٹ اور یونیورسٹی روڈ سے نیپا یا بیت المکرم مسجد یوٹرن سے جعفری آپٹکس سے الراعی ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ یا کارساز و ملینئم جاسکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد یوٹرن ، یونیورسٹی ، جیل چورنگی فلائی اوور ، پی پی چورنگی یا شہید ملت روڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ، یونیورسٹی روڈ ، نیپا ، راشد منہاس روڈ ، ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ یا کارساز تک بھی راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے ، ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
نمائش کے دوران کسی بھی سروس روڈ یا سڑک پر پارکنگ نہ کریں، کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا یا ٹریفک پولیس کے ایف ایم اسٹیشن 88.6 سے تازہ ترین اپ ڈیٹ بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔