اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 86 فیصد کمی

بیرون ممالک پاکستانیوں نے اکتوبرمیں 15.7 فیصد کم ترسیلات زرملک بھجوائے

بیرون ممالک پاکستانیوں نے اکتوبرمیں 15.7 فیصد کم ترسیلات زرملک بھجوائے ۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے4ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رواں مالی سال 2022-23کے پہلے4ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اکتوبرمیں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں15.7 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔


رواں مالی سال کے پہلے4ماہ کے دوران تارکین وطن کی جانب سے مجموعی طور پر9.9ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے8.6فیصد کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر گذشتہ ماہ اکتوبر میں تارکین وطن کی جانب سے2.2ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں، ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر ستمبر کے مقابلے9.1فیصد کم ہیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر اکتوبر میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر گذشتہ سال اکتوبر میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر کے مقابلے میں 15.7فیصد کم ہیں۔
Load Next Story