عمران خان سے سخت سوال پوچھنے والی جرمن اینکر کو قتل ریپ  کی دھمکیاں

اینکر نے قتل اورجنسی زیادتی کی دھمکیاں ملنے کے بعد سوشل میڈیا پرکمنٹس سیکشن بند کردیا


ویب ڈیسک November 12, 2022
جرمن اینکر نے عمران خان سے لانگ مارچ کے حوالے سے سوال کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی کی اینکرکوقتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔

-

جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کوتحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہے ہیں۔کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟

عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کرسکا جس پر افسوس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں