اسکواش 3 پاکستانی کوالیفائنگ راؤنڈ عبور نہ کرسکے

جہانزیب ابتدائی، عاقب اور یاسر دوسری کاوش میں ناکام، شاہجہان خان سرخرو


Sports Desk March 28, 2014
جہانزیب ابتدائی، عاقب اور یاسر دوسری کاوش میں ناکام، شاہجہان خان سرخرو۔ فوٹو: فائل

ہوسٹن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں3پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ رائونڈ ہی پار نہ کرسکے۔

جہانزیب خان ابتدائی جبکہ عاقب حنیف اور یاسر علی بٹ فائنل کوالیفائر مقابلے میں ہار گئے۔ مین مرحلے میں رسائی پانے والے پاکستان کے واحد پلیئر شاہجہان خان جمعے کو فورتھ سیڈ نیوزی لینڈ کے کیمبل گریسن سے میچ میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوسٹن میں15ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا گذشتہ روز آغازہوا، جہانزیب خان کو کینیڈین حریف فریڈ ریڈ نے 13-11,11-6 اور 11-3 سے مات دی۔ یاسر علی بٹ اور عاقب حنیف نے ابتدائی رائونڈ میچز باآسانی جیتے لیکن فائنل کوالیفائرز مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاسرکو ٹوڈ ہرٹلی نے11-6,5-11,11-7 اور 11-0 سے مات دی،عاقب حنیف آسٹریلوی زیک الیگزینڈر کیخلاف 11-6,11-7 اور11-5 کی شکست سے دوچار ہوکر مین رائونڈ میں رسائی سے محروم رہے۔ فائنل کوالیفائر میچ میں ایک اور پاکستان کھلاڑی شاہجہان خان نے کینیڈین فریڈ ریڈ کو باآسانی 3-0 سے شکست دیتے ہوئے مین مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 11-2 دوسرا 11-5 اور تیسرا 11-6 سے اپنے نام کیا۔ مین مرحلے کے ابتدائی رائونڈ میں شاہجہان خان فورتھ سیڈ کیوی پلیئرکیمبل گریسن کیخلاف جمعے کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔