فٹبال چیلنج کپ کے پی ٹی نے پاکا کو32 سے زیر کر لیا

محمد وسیم نے2 بار گیند جال تک پہنچائی،واپڈا نے ایچ ای سی کو2-1سے مات دی


Sports Reporter March 28, 2014
محمد وسیم نے2 بار گیند جال تک پہنچائی،واپڈا نے ایچ ای سی کو2-1سے مات دی۔ فوٹو: فائل

قومی فٹبال چیلنج کپ میں کے پی ٹی نے پاکا کو3-2 سے زیر کر لیا،واپڈا نے ایچ ای سی کو2-1 سے مات دی۔کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال اسٹیڈیم پر میزبان ٹیم کو پہلے ہاف کے خاتمے پر1-0 کی برتری حاصل تھی۔

پانچویں منٹ میں محمد وسیم نے گیند کو جال میں پہنچایا،کھیل کے60ویں منٹ میں محمد عیسیٰ جونیئر نے ایک اچھی کوشش کے نتیجے میں گول کرکے مقابلہ 1-1 کردیا، 6منٹ بعد ہی محمد وسیم نے اپنا دوسرا گول داغ کر کے پی ٹی کو2-1کی سبقت دلادی۔

81ویں منٹ میں ظفر مجید نے گول کرکے اسکور 3-1 کیا، 3منٹ بعد سلمان نے گیند جال میں پہنچا کر پاکا کا خسارہ کم کیا۔کے ایم سی اسٹیڈیم پر حسین عباس نے کھیل کے37 ویں منٹ میں واپڈا کو برتری دلادی جو پہلے ہاف کے خاتمہ تک قائم رہی،57 ویں منٹ میں محمد عدنان کے گول کی بدولت فاتح ٹیم کو2-0کی سبقت حاصل ہوگئی،ایچ ایس سی کے عمیر علی نے82ویں منٹ میں اپنی ٹیم کا واحدگول کرکے مقابلہ2-1 کردیاجو حتمی ثابت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں