زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی وسل بلوئنگ کا فورم متعارف
مخصوص ای امیل ایڈریس سے عوام غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع اسٹیٹ بینک کو دے سکتے ہیں
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کیلیے وسل بلوئنگ کا فورم متعارف کرا دیا۔
بینک دولت پاکستان نے احتساب اور دیانت داری کے ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس (WhistleBlowing.FX@sbp.org.pk) متعارف کرایا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے عوام الناس زرمبادلہ میں انجام دی جانے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع اسٹیٹ بینک کو دے سکتے ہیں۔
یہ ای میل کسی ایکس چینج کمپنی کی جانب سے انجام دی جانے والی غیر قانونی سرگرمی سے آگاہ کرنے یا کسی ایکس چینج کمپنی کی طرف سے کرنسی کے تبادلے کی ٹرانزیکشن کی سسٹم سے نکلی ہوئی رسید فراہم نہ کرنے کی رپورٹ کرنے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمی کی رپورٹنگ کرتے وقت شکایت کنندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو سکے حقائق اور مخصوص معلومات اور تفصیلات فراہم کرے تا کہ اس معاملے کا جامع طور پر جائزہ لیا جا سکے۔ ان سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے، قیاس آرائیوں، غلط اور غیر سنجیدہ الزامات لگانے سے گریزکریں گے۔
اس فورم کو استعمال کرنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا رضا کارانہ ہے، تاہم اگر شناخت بتائی گئی تو اسے راز رکھا جائے گا۔ عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہ واقعات کی رپورٹنگ میں احتیاط سے کام لیں گے۔