پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتلسابق شوہر کو سزائے موت

مقتولہ کے سسر اورملازم کولاش کی بے حرمتی پر 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک November 12, 2022
مجرم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی کو جائیداد کا تنازع طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کردیا تھا:فوٹو:فائل

راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اورجرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پر7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق شوہر نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کرلیا

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینیر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں