ہم آگے نکل گئے بلین ڈالرزانڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں رمیز راجا

لوگ ٹیم کی پرفارمنس انجوائے کریں اور اس کا احترام کریں، رمیز راجا


ویب ڈیسک November 12, 2022
فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، رمیز راجا:ٖ:فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان آگے نکل گیا اور بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں