عمران خان ملک کے اداروں کی شرافت کا ناجائزفائدہ اٹھا رہے ہیں شرجیل میمن

عمران خان چاہتے ہیں ہر ادارہ ان کی ٹائیگر فورس کی طرح کام کرے، شرجیل میمن

عمران خان اداروں پر تنقید کرکے دباؤ میں لانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن:فوٹو:فائل

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما ملک کے اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان جو غیر اخلاقی زبان اور جھوٹے بہتان مخالفین، معزز جج صاحبان اور الیکشن کمشنر کے خلاف استعمال کرتے تھے اب وہی غیر اخلاقی زبان اور جھوٹی بہتان بازی افواج پاکستان کے سینئر افسران کے خلاف کر رہے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیئریر افسران اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر کے اداروں اور پورے ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کا مقصد اسرائیلی اور بھارتی آقاؤں کو خوش کرنا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان افواج پاکستان کے جن اعلیٰ افسران کے نام لے رہے ہیں ان کا شاندار پروفیشنل کریئر رہا ہے اور عمدہ شہرت کے حامل افسران ہیں ۔ جس طرح عمران خان نے معزز عدالتوں اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا ان افسران پر بھی تنقید کر کے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ ان کی ٹائیگر فورس کی طرح کام کرے اور عمران خان کی غلامی کرے ۔ اگر عمران خان نے اپنے ناپاک عزائم کو ختم نہ کیا اور اپنی زبان کو قابو میں نہ لائے تو 22 کروڑ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔
Load Next Story